ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / انکولہ میں منعقدہ صحافتی ایوارڈ کی تقریب میں بھٹکل کے صحافی   شیش گری منڈلی کو ’’بارڈولی‘‘ ایوارڈ

انکولہ میں منعقدہ صحافتی ایوارڈ کی تقریب میں بھٹکل کے صحافی   شیش گری منڈلی کو ’’بارڈولی‘‘ ایوارڈ

Tue, 03 Jul 2018 20:19:18    S.O. News Service

انکولہ :3/ جولائی (ایس او نیوز) انکولہ تعلقہ ورکنگ جرنالسٹ اسوسی ایشن  نے سال رواں سے  اترکنڑا ضلع کی سطح پر صحافت کے میدان میں خدمات انجام دینے والوں کو ’’بارڈولی‘‘ ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا تھا، اور پہلے سال  اسوسی ایشن نے  کنڑا ٹی وی ’’دگ وجئے ‘‘ کے  ضلعی رپورٹر شیش گیری منڈلی کو اس ایوارڈ سے  نوازتے ہوئے ان کی تہنیت کی گئی  ہے۔

انکولہ میں یوم صحافت کی مناسبت سے اسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ پروگرام میں شیش گری منڈلی کو ایوارڈ کے ساتھ سپاس نامہ پیش کیا گیا اور ان کی صحافتی خدمات کو سراہا گیا۔

بھٹکل کے  منڈلی کے رہنے والے سبیا اور لکشمی کے فرزند شیش گری منڈلی نے اپنی پرائمری تعلیم بھٹکل سرکاری اسکول میں حاصل کی، پھر  دی نیو انگلش ہائی اسکول میں ہائی اسکول تک تعلیم پائی۔ ہائی اسکول کے زمانے میں ہی شیش گری صبح سویرے 30-05بجے سائیکل کے ذریعے گھر گھر دودھ پہنچانے  اور اخبارات کی تقسیم کیا کرتے تھے۔ گھریلو معاشی حالات ٹھیک نہ  ہونے کی وجہ سے تعلیم کے ساتھ کمائی کی فکر کرتے  ہوئے کالج ختم ہونے کے بعد دکانوں کے سائن بورڈ کی پیٹنگ کاکام کیا کرتے تھے جبکہ  گھروالوں کی اس کی خبر ہی نہیں تھی کہ ان کا بیٹا کیا کرتاہے ، کالج ختم ہونے کے بعدگھروالوں کوپتہ چلا کہ ان کا فرزند پارٹ ٹائم  کام کرتے ہوئے   اپنی کالج کی تعلیم مکمل کی ہے۔

شیش گری نے  کالج کی تعلیم  اور  کمائی کی فکر کے ساتھ ساتھ اخبارات میں بھی کالم لکھنا  شروع کیا۔ تنہا ئی میں ہی سکون پانے والے شیش گری کو کراولی منجاؤ کے مدیر اعلیٰ گنگادھر ہیرے گتی ، مدیر ٹی بی ہری کانت، شرالی کے وکیل شنکر نائک، رپورٹر کریپا نائک وغیرہ نے ترغیب دیتے ہوئے صحافت کے میدان میں آگے بڑھایا۔

بھٹکل کے شیش گری کو ضلعی ایواڑ ملنا تعلقہ کے لئے فخر کی بات ہے۔ ادارہ ساحل آن لائن سمیت کئی تنظیموں اور اداروں نے شیش گری کو مبارکباد  پیش کی ہے۔ پروگرام میں سنگھا کے صدر وٹھل داس کامت، سکریٹری واسودیو گنگا، عہدیداران کے رمیش، راگھو کاکرمٹھ، ناگراج منجوگونے ، ودھیادھر موربا، ارون شٹی، سبھاش وغیرہ موجود تھے۔


Share: